؞   بولیرو اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں نوجوان کی موت
۱۱ ستمبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
اہرولہ(حوصلہ نیوز): اہرولہ بلاک کے سامنے بدھ کو ایک بولیرو اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک 25 سالہ ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاع کے مطابق مشرولی گاؤں کے رہنے والے رامو راج بھر ولد جیتون راج بھر اپنے دوستوں کے ساتھ بازار میں بال کٹوانے جار ہے تھے ابھی وہ بلاک کے سامنے ہی پہنچے تھے کہ سامنے سے ایک تیز رفتار بولیروآئی اور رامو کی موٹر سائیکل اور بولیرو میں آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی اور رامو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ بولیرو ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
حادثہ کے بعد مقامی لوگوں میں کافی غصہ پایا گیا اور انہوں نے سڑک جام بھی کیا لیکن موقع پر پہنچی پولیس نے سمجھا بجھا کر جام کھلوایا اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.